7 جنوری 2013 - 20:30

شام کے مختلف شہروں کے عوام نے مظاہرے کرکے ملک کے صدر بشار اسد کے بيان کي حمايت کي ہے۔

ابنا: صدر بشار اسد کي تقرير کے بعد حمص سميت ملک کے مختلف شہروں  اور صوبائي مراکز ميں عوام نے سڑکوں پر آکے مظاہرے کئے اور صدر بشار اسد اور فوج کي حمايت ميں نعرے لگائے۔مظاہرين شہروں اور صوبوں سے دہشتگردوں کو باہر نکالنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔دوسري جانب شامي فوج نے حمص کے زيادہ تر علاقوں کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے بعد امن و امان بحال کرديا ہے۔حمص کے نواحي علاقے حما ميں امن قائم ہے اور شامي فوج طيبہ الامام نامي علاقے ميں دہشتگردوں کے خلاف کاروائياں کر رہي ہ۔صوبہ ادلب ميں شامي فوج کي جوابي کاروائي ميں متعدد دہشتگرد عناصر مارے گئے ہيں- شامي فوج نے حلب کے ايک ايئرپورٹ پر حملے کي کوشش بھي ناکام بنادي ہے۔شام ميں مارچ دوہزار گيارہ سے بدامني کا سلسلہ جاري ہے اور غير ملکي حمايت يافتہ دہشتگرد گروہ سيکورٹي اہلکاروں اور عام شہريوں کا قتل عام کرکے صدر بشار اسد کي حکومت کو ختم کرنے کي کوشش کر رہے ہيں۔حکومت شام کا کہنا ہے کہ اس کے خلاف لڑنے والے دہشتگردوں کو امريکہ، اسرائيل اور خطے کے بعض عرب ملکوں کي مالي اور اسحلہ جاتي حمايت حاصل ہے۔

.......

/169